Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہئیے، بیرسٹر علی ظفر

کوئی بھی قدم ریاست یا جمہوریت مخالف نہیں ہوگا'آئی ایم ایف کو لکھا جانیوالا خط شیئر کریں گے، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 03:47pm

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھے گی جس کی تفصیلات شام میں میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کاکوئی قدم ریاست،عوام یا حکومت کےخلاف نہیں ہوگا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اوپن ٹرائل کی حقیقت کا بتادیا ہے، عدالت کو بتایا کہ میڈیا کو بھی رسائی نہیں ملی۔

صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی قدم ریاست یا جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، ہر وہ کام کریں گے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کسی بھی وقت آئی ایم ایف کو لیٹرلکھیں گے، وہ یہ خط ملک کے مفاد میں ہی لیٹر لکھیں گے، ملک کے مفاد کےخلاف کبھی کوئی چیز نہیں کریں گے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا یہ ملک ہماراہے اوراس کےادارے بھی ہمارے ہیں، آج شام کوآئی ایم ایف کو لکھا جانے والا لیٹر شیئرکریں گے۔

خط ابھی لکھا نہیں ہے

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے بھی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کوخط لکھیں گےابھی لکھا نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہئیے۔

علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،اٹھائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفرنے میڈیا کو بتایا تھا کہ ، ’عمران خان آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے جس میں واضح کیا جائے گا کہ آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے یہ شرط رکھے کہ جتنے بھی حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے اس کا آڈٹ ہو گا۔‘

علی ظفر کے مطابق اگر یہ آڈٹ ٹیم سپریم کورٹ کی سربراہی میں بنائی جائے تو بہت اچھا ہوگا۔

سینیٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین اوردیگر اداروں کا ایک چارٹر ہے جس کے مطابق قرض دینے یا کسی ملک کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہاں ’گڈ گورننس‘ ضروری ہے جس کی سب سے اہم شرط جمہوریت ہے۔ انتخابات میں لوگوں کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

اسلام آباد

imran khan

IMF

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan