Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 901 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 05:28pm

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.36 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 279 اعشاریہ 70 روپے ہو گیا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی۔

100 انڈیکس میں 901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 62 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان

pakistani rupee

dollar vs rupee

dollar rates

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)

pakiastani rupee

US DOLLAR RATE

PAKISTAN STOCK MARKET