Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا
شائع 23 فروری 2024 12:44pm

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی۔

جس کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان جون 2028 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے، وہ مئی 2011 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے نام کی متفقہ منظور دے دی۔

موجود چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت میں 2 ججز کی تعیناتیوں پر بھی غور ہوگا۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

judicial council of pakistan

cheif justice balochistan high court

naeem akhtar afgan

Malik Shehzad Ahmed Khan