Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرافی اور برانڈڈ بیگ: ثناء جاوید اور شعیب کی نئی تصاویر وائرل

اداکارہ اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے لاہور کے قدافی اسٹیڈیم پہنچی تھیں
شائع 23 فروری 2024 09:51am

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ پی ایس ایل گراؤنڈ میں بتائے گئے لمحات کی تصاویر اپلوڈ شئیر کر دی ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے دلچسپ ایموجیز کا استعمال کیا۔

پاکستان سُپر لیگ کے معروف اور کراچی کنگز کے بلے باز شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں وہ میچ کے بعد موجود تھے۔

لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا، جو اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچی تھیں، جبکہ انسٹاگرام پر تصاویر اپلوڈ کیں اور ساتھ ہی نظر بد اور سیاہ دل کا ایموجی استعمال کیا۔

جبکہ دوسری تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے کھڑی ہیں جبکہ ان کے سر پر سیاہ کیپ اور کندھے پر برانڈڈ بیگ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اداکارہ ثناء جاوید کی یہ دوسری شادی ہے جو کہ رواں سال شعیب ملک سے ہوئی ہے، پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی تصاویر کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

lahore

karachi kings

Shoaib Malik

social media

Pakistani Actress

peshawar zalmi

drama

Pakistan Super League

sana javed

Pakistani drama

psl 9

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sania Shoaib Divorce

HBL PSL 9