Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 2 کھلاڑیوں سمیت 3 افراد زخمی

مقامی ہوٹل میں گنجائش سے زیادہ افراد لفٹ میں موجود ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا
شائع 23 فروری 2024 09:19am

کراچی کے نجی ہوٹل میں سندھ گیمز میں شرکت کے لیے آئے 2 ایتھلیٹس کھلاڑی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، وزیر کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت اب بہتر ہے۔

کراچی کے مقامی نجی ہوٹل نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب سندھ گیمز میں شرکت کے لیے آئے ایتھلیٹس کھلاڑی اچانک لفٹ گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔

اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایتھیلیٹس سندھ گیمز میں شرکت کے لیے باقاعدہ میر پورخاص سے آئے تھے، کھلاڑی تو زخمی ہوئے تاہم انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

لفٹ گرنے کے واقعے سے متعلق بتایا کہ 3 افراد کی گنجائش کے باوجود لفٹ میں 9 افراد کے سوار ہونے سے حادثہ پیش آیا، نگراں وزیر کھیل نے بتایا کہ انہوں نے لفٹ مین گنجائش سے متعلق ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔

karachi

sindh

sports

Karachi marathon

Mirpurkhas Tigers