Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

لڑکی کے والد اور دو بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج
شائع 22 فروری 2024 11:06pm

خیبر پختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان میں لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں چیرگئی برپارو میں پیش آیا جہاں لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد اور دو بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پٹن منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Murder

kohistan

Kolaipalas