Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سزا کیلئے تیار رہیں‘، علی امین گنڈا پور کی مخالفین کو ڈھکی چھپی دھمکی

چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو، علی امین گنڈا پور
شائع 22 فروری 2024 11:01pm

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنےساتھ زیادتی کرنے والوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں، کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زیادتی کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے، ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں، ہمارے منتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو دیکھیں گے۔

Ali Amin Gandapur