Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے صدر کا انتخاب، عارف علوی کے پاس کتنے دن باقی رہ گئے

صدر کے چناؤ سے پہلے سینیٹ انتخابات بھی ہونگے
اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 08:19am

سینیٹ انتخابات الیکٹورل کالج مکمل ہونے کے بعد منعقد ہوں گے، جبکہ صدر مملکت کا انتخاب سینیٹ انتخابات کے بعد منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے آدھے اراکین 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات 10 مارچ سے پہلے منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا جاری اجلاس 8 مارچ تک چلتا رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے اراکین کے حلف مکمل ہونے کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوجائے گا۔

صدر مملکت کا انتخاب سینیٹ انتخابات کے بعد منعقد ہوگا، صدر کا الیکٹورل کالج قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔

صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکٹورل کالج مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کرے گا۔

Senate election

New President of Pakistan

Election for Presidency