Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان

کسی نئی مہم جوئی کا بھرپور قانونی اور سیاسی مقابلہ کیا جائے گا، اکبر ایس بابر
شائع 22 فروری 2024 04:36pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا نیا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کالعدم ہوچکی ہے، اس لیے کسی نئی مہم جوئی کا بھرپور قانونی اور سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی وسائل کا استعمال غیر قانونی ہے، اس پر پابندی عائد کی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر 2023 کو انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

Akbar S Babar

pti intra party election