Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نوجوان بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی بیاہ لایا

جرمن نژاد بھارتی لڑکی نے نکاح سے قبل اپنا نام تبدیل کر لیا
اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 08:24am
Source: Times Of India
Source: Times Of India

بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان آ گئی ہے، جسپریت کور نے نکاح سے قبل اپنا نام زینب رکھ لیا ہے، جبکہ سیالکوٹ کے شہری علی ارسلان سے نکاح کر لیا ہے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی ارسلان اور زینب (جسپریت کور) اب بھارتی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت کور بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

جبکہ 28 سالہ زینب (جسپریت کور) نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سینئر پارلیمینٹیرین حافظ صاحبزادہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا ہے، اپنا نام بھی زینب رکھ لیا۔

جامعہ حنفیہ سیالکوٹ کی جانب سے زینب (جسپریت کور) کے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق زینب کے والدین بھارتی شہریت رکھتے ہیں تاہم زینب جرمنی کے شہر میونخ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زینب (جسپریت کور) اور علی ارسلان دونوں جرمنی میں دوست بن گئے تھے، بعدازاں علی نے زینب (جسپریت کور) کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جو کہ زینب نے قبول کر لی۔

زینب (جسپریت کور) 16 جنوری کو مذہبی یاترا کی غرض سے پاکستان آئی تھی، جبکہ زینب کے سنگل انٹری ویزا کی مدت 15 اپریل تک کی ہے۔

india

پاکستان

Germany

Sialkot

Indian Media

Love Marriage