Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب کے دوران گرفتار

ذیشان روکھڑی سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
شائع 22 فروری 2024 02:43pm

معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گلوکار کو بغیر اجازت پروگرام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی طور پر مقبول ہونے والے گلوکار ذیشان روکھڑی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، گلوکار کو پولیس نے وزیر آباد میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے، تاہم لاؤڈ سسٹم لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی پر 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مقدمے میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

arrest

punjab

singer

Pakistani Singer