Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم مشکل میں پھنس گئی

ایم کیو ایم پاکستان کا آئینی ترامیم کا مطالبہ کھٹائی میں پڑتا ہوا نظر آرہا ہے
شائع 22 فروری 2024 02:03pm

وفاق میں مل کر حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم مشکل میں پھنس گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا آئینی ترامیم کا مطالبہ کھٹائی میں پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت آئینی ترمیم سے مشروط کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن وفاق میں ن لیگ، پیپلزپارٹی حکومت سازی پر اتفاق کے بعد ایم کیو ایم کے مطالبات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی سے اتحاد کے بعد ن لیگ کے لیے ایم کیو ایم کا آئین میں ترمیم کا مطالبہ پورا کرنا ممکن نہیں ہے ۔

karachi

MQM

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

MQM PMLN Meeting

PPP PMLN Deadlock