Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف لینے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کی تجویز مسترد
شائع 22 فروری 2024 01:36pm

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جبکہ مریم نواز کو رولز معطل کر کے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف لینے اور اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف لینے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی تاہم انہوں نے رولز کو معطل کرکے ایک ہی دن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن سے منع کر دیا۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پارلیمانی رولز کے مطابق کریں، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رولز کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے۔

مریم نواز نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی معاونت کی ہدایت بھی کر دی۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

mariyum nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PPP PMLN Deadlock

Bureaucracy meetings