Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ طلب

آگ لگنے سے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
شائع 22 فروری 2024 01:28pm

کراچی: کورنگی کے علاقے سیکٹر 19 میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

کورنگی کے سیکٹر 19 اسٹیشن آفس کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے فیکٹری عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، تاہم مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ہیں، جبکہ امدادی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

karachi

fire

factory

Karachi Fire