Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کا انٹرپول سے رابطہ

پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے
شائع 22 فروری 2024 12:13pm

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لیے جستجو شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرلیا ہے۔

پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔

پولیس نے حملہ آور مظفر حسین کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور اہل علاقہ سے دیگر ملزمان کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

پولیس نے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالوں کو شاٹ لسٹ کیا ہے جبکہ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالز کو مزیدشاٹ لسٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پولیس حملہ آور کی تیسری بیوی کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات

لاہور : ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے کا قتل، تحقیقات میں اہم پیشرفت

lahore

TIPU TRUCKANWALA

AMEER BALAJ

balaj tipu