متحدہ عرب امارات کے شہری عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کے لیے تیار رہیں
متحدہ عرب امارات مین رمضان کا چاند دیکھنے کی تاریخوں سے قبل ہی عید الفطر2024 کی تعطیلات کا عارضی پلان سامنے آگیا ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز پیر 11 مارچ 2024 سے ہو سکتا ہے جبکہ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا دورانیہ 30 دن متوقع ہے جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے چھ دن کی تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو دیکھے جانے کا امکان ہے، اگر اسی روز چاند نظر آتا ہے تو پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا جائے گا۔
اسلامی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوتی ہیں۔ اگر عید الفطر بدھ 10 اپریل 2024 کو ہوئی، جس میں منگل 9 اپریل کو 29 رمضان اور جمعہ 12 اپریل کو گریگورین کیلنڈر میں شوال 3 کے طور پر شامل کیا جاتا ہے ، تو شہری منگل 9 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مجموعی طور پر ہفتے کے اختتام پر 6 چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
ممکنہ تعطیلات کی مدت 13 اپریل ہفتہ کو ختم ہوسکتی ہے ، جس کے بعد اگلا دن اتوار ہوگا۔ اس طرح ملازمین کو 6 روز کی چھٹیاں مل سکتی ہیں ۔
واضح رہے کہ دبئی میں رمضان کا دورانیہ ابتدائی طور پر تقریبا 13 گھنٹے اور 45 منٹ پر محیط ہے جو ماہ مبارک کے اختتام تک بتدریج بڑھ کر تقریبا 14 گھنٹے اور 25 منٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.