Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی گئی
شائع 22 فروری 2024 11:36am

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں نامزد اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عدالت میں حاضری کے لیے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

pti

asad umar

ATC

lahore

Asad Umer

Bail Rejected

atc lahore

Asad Omar