Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے
شائع 22 فروری 2024 10:28am

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کوہاٹ: ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

خیبر پختونخوا

KPK

Lakki Marwat

terrorist attacks

Attack on Police Check Post