Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 22 فروری 2024 10:20am

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین (مہم) چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

social media

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

social media campaign