ایشوریہ رائے سے متعلق بیان پر راہول گاندھی کڑی تنقید کی زد میں
بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے گزشتہ ماہ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو نشانہ بنانے والے حالیہ بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ رام مندر کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کی صدارت وزیر اعظم مودی نے کی اور اس میں متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ’میں نے وہاں کوئی کسان نہیں دیکھا۔ ایک بھی مزدور نظر نہیں آیا اور نہ ہی ایک چھوٹا دکاندار نظر آیا۔ لیکن سبھی ارب پتی نظر آئے ۔
سونا مہاپاترا نے اپنی پوسٹس میں ایشوریا رائے کا دفاع کرتے ہوئے سیاست دانوں کی جانب سے سیاسی فائدے کے لیے خواتین کا استحصال کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اتر پردیش کے پریاگ راج میں حالیہ عوامی خطاب میں راہل گاندھی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں منعقدہ ’پران پرتیشتھا‘ پروگرام کو لے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کی 73 فیصد آبادی پر مشتمل او بی سی اور دلت اس عظیم الشان تقریب سے غیر حاضر رہے جس میں ارب پتی اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
راہول گاندھی نے سوال اٹھایا تھا کہ ، ’کیا آپ نے رام مندر میں ’پران پرتیشتھا‘ کی تقریب دیکھی؟ کیا ایک بھی او بی سی چہرہ تھا؟ لیکن امیتابھ بچن، ایشوریا رائے اور نریندر مودی تھے۔‘
اس کے جواب میں بی جے پی نے راہول گاندھی کی مختلف تقاریر کا کولاج پیش کیا جس میں 53 سالہ راہل گاندھی کو بالی ووڈ اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ، ’ٹی وی چینل صرف ایشوریہ رائے کو رقص کرتے ہوئے دکھاتے ہیں۔ وہ غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتے ہیں۔
بی جے پی نے کانگریس رہنما کو ’جوکر پرنس‘ کہتے ہوئے کہا کہ وہ کامیاب خواتین کے ساتھ ایک خطرناک اور خوفناک جنون رکھتے ہیں بھارتیوں کی جانب سے مسلسل مسترد کیے جانے سے مایوس راہول گاندھی بھارت کا فخر ایشوریہ رائے کو نیچا دکھانے کی نئی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔’
بی جے ہی کی جانب سے مزید کہا گیا، ’چوتھی نسل کا خاندان، جس کا کوئی وجود نہیں ہے۔‘
کانگریسی رہنما کی سوچ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے والی بھارتی گلوکارہ نےبھی ایکس پوسٹ میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا
ان کا کہنا تھا کہ، ’سیاست دانوں کو اپنی تقاریر میں خواتین کی بے حرمتی کرنے کا کیا مطلب ہے کہ جنسی منظر نامے میں کچھ براؤنی پوائنٹس حاصل کیے جا سکیں؟ پیارے راہل گاندھی، یقین ہے کہ ماضی میں کسی نے آپ کی اپنی ماں (سونیا گاندھی) اور بہن (پرینکا گاندھی) کو اسی طرح نیچا دکھایا ہے۔ اس کے علاوہ ایشوریہ رائے خوبصورتی سے رقص کرتی ہیں۔‘
Comments are closed on this story.