Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھ کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکا، گیس منقطع

مچھ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائےگی، ترجمان سوئی سدرن
شائع 21 فروری 2024 09:37pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مچھ کے قریب 6 انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان نے بتایا کہ شرپسندوں کے ہاتھوں متاثرہ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

انھون نے بتایا کہ ٹیکنیکل ٹیمیں مرمت کے لئے بولان ندی پہنچ گئیں، جمعرات کی شام تک مرمتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مچھ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائےگی۔

بلوچستان

Blast

IRAN GAS PIPELINE