Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کسے بنانا چاہتی ہے؟

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟
شائع 21 فروری 2024 04:30pm

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے عظمیٰ بخاری کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔

مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یاد رہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سابق صوبائی وزیر خزانہ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب رہ چکے ہیں۔

punjab assembly

uzma bukhari

Speaker Punjab Assembly

deputy speaker punjab assembly

Mian Mujtaba Shuja ur Rehman

Zaheer Channar