Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسے اگلنے والا مگرمچھ پکڑا گیا

سفید رنگ کے نایاب مگرمچھ کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا تھا
شائع 21 فروری 2024 03:22pm

امریکہ کے مگرمچھ کے پیٹ میں سکے موجود ہونے پر چڑیا گھر میں کھلبلی مچ گئی، دوران آپریشن مگرمچھ کے پیٹ سے 70 سکے باہر نکال لیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مقامی چڑیا گھر میں موجود نایاب نسل کے سفید جلد والے مگر مچھ کو انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔

سفید جلد اور نیلی آنکھوں والے مگرمچھ کے پیٹ میں سکوں کی موجودگی کی اطلاع پر عملے کے فورا آپریشن کی تیاری کر لی تھی، جس کے بعد 70 سکے مگر مچھ کے پیٹ سے نکالے گئے۔

چڑیا گھر میں موجود 10 مگرمچھوں کے معمول کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون لیا گیا تھا، بعدازاں ٹیسٹ میں سفید جلد والے مگرمچھ کے پیٹ میں سکے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری پارک کے پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں، اس سے مگرمچھوں سمیت دیگر جانوروں کی صحت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

America

USA

animal