Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بلاول میرا پرنس چارمنگ ہے!‘ والد کے تبصرے پر بیٹے کا ردعمل وائرل

پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر کا بیٹے سے والہانہ محبت کا اظہار
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 03:26pm

اسلام آباد میں گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں سابق صدر کے دلچسپ تبصرے پر بلاول بھٹو حیران نظر آئے جبکہ سابق وزیراعظم آنکھیں جھکائے باتیں سنتے رہے۔

دارالحکومت میں کل ہونے والی پریس کانفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا اعلان کر رہے تھے۔

اس اتحاد کے ساتھ نئی وفاقی حکومت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا، ساتھ ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہباز شریف کو وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کو صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تاہم اسی پریس کانفرنس میں سابق صدر نے گفتگو کی شروعات میں پہلے تو بسم اللہ پڑھی اور پھر کہا کہ میرے ایک طرف پرنس چارمنگ بیٹھے ہیں اور دوسری طرف میرے بھائی بیٹھے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آصف زرداری اُس وقت کافی سنجیدہ تھے، تاہم بلاول نے جیسے ہی والد کی زبان سے پرنس چارمنگ سُنا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے، پہلے تو کُھلی آنکھوں کے ساتھ حیرانی سے والد کو تکتے رہے اور پھر ہنسی کنٹرول کرتے دکھائی دیے۔

یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے بلاول کو والد کا یہ محبت بھرا انداز خوب بھا گیا تھا۔

دوسری جانب شہباز شریف کو جب بھائی کہا، تو انہوں نے کچھ خاص ردعمل نہیں دیا اور سابق صدر کی گفتگو کو بڑے ہی دھیان سے سنتے رہے۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

PPP

shahbaz sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Prime Minister

President of Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Next Prime Minister

PPP Press conference

PPP PMLN Deadlock