Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری
شائع 21 فروری 2024 02:53pm

کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی سے کامیاب 86 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔

پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 ناموں کا انتخاب کرلیا

ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا

pti

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

Sunni Ittehad Council