Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سوئی گیس کالونی میں گھریلو ملازم نے خودکشی کرلی

ملازم کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی
شائع 21 فروری 2024 02:28pm

لاہور: نشتر کالونی سوئی گیس کالونی میں گھریلو ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت علی وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ متوفی اوکاڑہ شہر کا رہائشی تھا۔

خودکشی کی وجوہات سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس اور فارنزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کی جائے گی۔

lahore

Suicide

Okara