Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، الیکشن کمیشن میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، شیر افضل مروت

این اے 11میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 21 فروری 2024 02:17pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں کچھ گزارشات پیش کی ہیں، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام امیدواروں نے بیان حلفی کے ساتھ فارم 45 پیش کیے، ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فارم 45 چھوڑے الیکشن کمیشن اپنے فارم 45 دیکھ لے، ہمیں الیکشن کمیشن میں کوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، اتنے دن ہوگئے فارم 47 نہیں منگوا رہے، فارم 47 وہی درست ہیں جو ہم نے پیش کیے۔

pti

اسلام آباد

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

amir muqam