Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں حکومت سازی: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں پنجاب سے منتخب ہونے والے لیگی اراکین اسمبلی شرکت کریں گے
شائع 21 فروری 2024 11:13am

وفاق اور بلوچستان میں معاملات طے کرنے کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس آج دوپہر 2 بجے راؤنڈ میں ہوگا، جس کی صدارت نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی۔

اجلاس میں پنجاب سے منتخب ہونے والے لیگی اراکین اسمبلی شرکت کریں گے جبکہ مریم نواز شریف پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ حکومت سازی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب بارے مشاورت ہوگی، تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لازمی شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

PMLN Parliamentary Party

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Government formation in Punjab