Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی کے الزامات: کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات رپورٹ کا حصہ ہیں
شائع 21 فروری 2024 09:22am

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی اور رپورٹ اج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، جن کے مطابق تمام ڈی آر اوز اور آر اوزنے سابق کمشنرکے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے ہیں۔

الیکشن کمشین کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کمشنر کا براہ راست کردار نہیں، الیکشن کمشن، پنجاب حکومت نے دعوے مسترد کردیے

پنجاب کابینہ نے کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دیدی

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha

Liaquat Ali Chattha Transfer