Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری
شائع 21 فروری 2024 08:37am

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 فروری سے 19 فروری تک مزید 3 ہزار 396 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں ایک ہزار 245 مرد، ایک ہزار 025 خواتین اور ایک ہزار 914 سے زائد بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 124 گاڑیوں میں 210 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19 فروری 2024 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 93 ہزار 648 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

مزید پڑھیں

11 سے 14 فروری تک مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان میں الیکشن کے دوران بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری

afghanistan

اسلام آباد

immigrants

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS