Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیرتعمیر عمارت کا ملبہ پڑوسیوں پر جا گرا، دو سالہ بچی جاں بحق

ملبہ گرنے سے عمارت کے بائیں جانب گھر کے افراد متاثر ہوئے
شائع 20 فروری 2024 07:00pm

لاہور میں ہنجروال اسٹیشن کے قریب زیر تعمیر عمارت گرگئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دب کر دو سالہ بچی فضا جاں بحق ہو گئی۔

مزدور چھت ڈال رہے تھے کہ اس دوران زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملبہ گرنے سے عمارت کے بائیں جانب گھر کے افراد متاثر ہوئے۔

متاثرہ فیملی کے 3 افراد زخمی ہوئے، ایک کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔

زخمی ہونے والے دیگر 2 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

lahore

Roof Collapse

rescue 1122