Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن میں دھاندلی پر کمشنر کے علاوہ اندر کے دیگر ثبوت بھی موجود ہیں، علیمہ خان

مدر آف آل رگنگ یہ ہے کہ پارٹی کو ختم کردیا جائے، بہن عمران خان
شائع 20 فروری 2024 06:01pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو بہت ثبوت دے چکے ہیں، اندر کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا ووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔

انھوں نے کہا کہ مدر آف آل رگنگ یہ ہے کہ پارٹی کو ختم کردیا جائے، بیٹ کا نشانہ لے لیا جائے، جلسے کی اجازت نہ دینا بھی اسی میں آتا ہے، مدر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈال دیئے گئے، انھیں 32 سال سزا دے دی گئی۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ لوگ منہ کھولنے سے ڈرتے ہیں انہیں خدشہ ہے ان کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے، کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ثبوت کے بغیر کچھ نہیں کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کرمنل لوگوں کے سارے کیس ختم کردیے گئے، پری پول دھاندلی کی گئی۔

علیمہ خانن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر تاریخی دھاندلی کی گئی، 8 فروری کی رات کو مدر آف پوسٹ پول دھاندلی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لوگوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بن گیا ہے

pti

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

election 2024 results