Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کو دوران قید زہریلا کھانا دیے جانے کا دعویٰ، ’چھ روز سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں‘

بشریٰ بی بی کا فیملی معالج سے طبی معائنہ کروایا جائے، ترجمان پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 06:52pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران قید زہر آلود کھانا دیا جا رہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے دورانِ قید بشریٰ بی بی کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی زہریلے کھانے کے باعث گزشتہ چھ روز سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، طبی معائنے کی اجازت نہ دے کر ان کی زندگی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی سے ملتا جلتا ایک بیان قاسم سوری اور عمر ایوب بھی دے چکے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

نیوٹرل سے کیسے نمٹنا ہے، بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں تحریر منصوبہ سامنے آگیا

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ دار جیل حکام اور نگران حکومت ہو گی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کے تحت بشریٰ بی بی کا فیملی معالج سے طبی معائنہ کروایا جائے۔

bushra bibi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Poisonous Food