Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روزگار کی تلاش میں برطانیہ جانے والوں کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

اس اقدام کا مقصد غیر ملکی کارکنوں کی سالانہ آمد میں 3 لاکھ تک کمی لانا ہے
شائع 20 فروری 2024 05:31pm

نوکری کی تلاش میں برطانیہ جانے والے تارکین وطن کیلئے حکومت برطانیہ سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

قوانین کی ان تبدیلیوں میں اسکلڈ ورکر روٹ کے تحت پیشوں کے لیے کم از کم تنخواہ میں اضافہ شامل ہے جب کہ برطانیہ کے حکام صحت اور سماجی نگہداشت کی اہلیت کو بھی ختم کر دیں گے تاکہ فیملیوں کو ملک میں نہ لایا جا سکے۔

مزید برآں، حکام نے فیملی ویزا کی درخواستوں کے لیے مالی ضروریات میں اضافہ کیا ہے۔

یہ تبدیلیاں برطانیہ میں آنے والے افراد کی تعداد کو سالانہ 300,000 تک کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

ویزا گائیڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ نئے اعلانات 2024 کی دوسری سہ ماہی میں مؤثر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

فراگومین کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسکلڈ ورکر روٹ کے تحت پیشوں کے لیے کم از کم تنخواہ میں اضافہ 4 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

ان غیر ملکی کارکنوں کے زیر کفالت افراد کو برطانیہ لانے کی اہلیت کے خاتمے کا امکان 11 مارچ سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو ویزا پروسیسنگ میں تاخیر کی توقع رکھنی چاہئے، جو تمام سرکاری فیس یا مالی ضروریات میں تبدیلی کے باوجود جاری رہے گی، کیونکہ درخواستوں کا پہلے سے موجود بیک لاگ ابھی بھی حل ہونا باقی ہے۔

uk

WORK VISA

Skilled Worker Route