Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

جی ڈی اے کا کراچی میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا مورو شہر میں احتجاجی جلسہ
شائع 20 فروری 2024 06:16pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آج مورو میں احتجاجی جلسہ کررہی ہے۔ جی ڈی اے نے 23 فروری کو کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کے شہر مورو میں آج جی ڈی اے کی جانب سے پنڈال سجایا گیا، جس میں جی ڈی اے قائدین خطاب کررہے ہیں۔

جلسے سے خطاب میں پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ منشیوں اور ان کے بچوں کو پولنگ اسٹیشن پر لگایا گیا، الیکشن میں عوام کے قیمتی ووٹوں پر ڈاکا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے قیمتی ووٹوں کو راہیگاں نہیں جانے دیں گے، الیکشن کی رات متعلقہ اسٹاف کو ہٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر پگارا نے کہا تھا آخر تک جے ڈی اے کے ساتھیوں کے ساتھ چلتا رہوں گا، ملک کھانے والوں کا نیب احتساب کرے۔

پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ فارم 45 کی تحقیقات کریں ، دھاندلی کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں، 23 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے ساتھ ہی کارکنان کی جانب سے موقع کی مناسبت سے سندھی گانوں پر رقص کیا گیا۔

واضح رہے 16 فروری کو بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کی جانب سے جامشورو اور کوٹری کو ملانے والے اوور ہیڈ برج پر پیر پگارا کی جانب سے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا گیا تھا۔

GDA

Pir Pagaro

Election Rigging

GDA Protest