کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑائی میں جماعت الاحرار کا سینئر سرغنہ قاری ضیا الرحمان شدید زخمی
کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان لڑائی شدید نوعیت اختیار کرگئی۔ جماعت الاحرار کا سینئر سرغنہ قاری ضیاء الرحمان شدید زخمی ہوگیا۔
شدید لڑائی کے دوران 15 اور 16 فروری کی درمیانی شب جماعت الاحرار کا سینئر سرغنہ قاری ضیاء الرحمان ضلع لال پورہ نگر ہار میں حملے میں زخمی ہوا۔
قاری ضیاء الرحمان عرف قاری اسماعیل کا تعلق کے پی کے کے ضلع خیبر سے ہے اور وہ گزشتہ 10 سال سے اہم کمانڈروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
ان کمانڈروں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو شہید کیا ۔
جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات اگست 2022 میں سامنے آئے تھے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے جماعت الاحرار کے دو کمانڈروں کو عہدوں سے برطرف کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ ٹارگٹ کلنگ دو دہشت گرد دھڑوں کے درمیان جاری جنگ سے منسلک ہے جس کی تصدیق جماعت الاحرار کے دیگر اراکین نے بھی کی۔ دونوں دہشت گرد تنظیمیں خیبرکے علاقے میں غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد اب معاملات جنگ تک پہنچ چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.