Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورزش پر ریسرچ سے خواتین کی نسبتاً لمبی عمر کا راز مل گیا

ورزش کے اثرات مردوں اور خواتین پر الگ الگ ہیں
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 02:43pm
تصویر: ایوری ڈے نیچرل
تصویر: ایوری ڈے نیچرل

مردوں کے مقابلے میں خواتین کی نسبتاً لمبی عمر کا راز ورزش پر ہونے والی ایک ریسرچ سے مل گیا ہے۔

ریسرچ کےمطابق ورزش کے اثرات خواتین پر مردوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش بہت آسانی سے خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ لمبی اور تندرست زندگی دے سکتی ہے.

چینی چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایک مرد اور خواتین ایک جتنی ورزش کریں تو خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 4 لاکھ سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔

تاہم نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تعداد میں باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔

ہفتے میں 140 منٹ کی مناسب ورزش سے خواتین میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 18 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

صحتمند رہنے کی خواہش ہے تو پیاز کھائیں

اس کے برعکس مردوں کو اسی طرح کے فائدے کے لیے ہفتے میں 300 منٹ کی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔

lifestyle

Exercise

healthy lifestyle