Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
شائع 20 فروری 2024 12:19pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیاعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیرافضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شیرافضل مروت عدالت نے پیش ہوکرموقف اختیارکیا کہ ہم نے احتجاج کیا اورریلی نکالی جس کے بعد میرے گھرچھاپہ مارا گیا، رات ایک بجےمیرے گھر کا دروازہ توڑا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیل منگوالیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں اور جواب مانگ لیت ہیں۔

عدالت نے تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا اور 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

pti

Islamabad High Court

Sher Afzal Marwat