Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کمپنی ٹاٹا نے پاکستان کی پوری جی ڈی پی کو پیچھے چھوڑ دیا، دعویٰ وائرل

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں بھارتی معیشت کہاں کھڑی ہے
شائع 20 فروری 2024 10:31am

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے پاکستان کی پوری جی ڈی پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کا یہ دعویٰ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے جو آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 341 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی کنسلٹنسی سروسز اس کے علاوہ ہے جس کی مالیت 170 ارب ڈالر بنتی ہے۔

بھارتی اخبار کی ٹاٹا گروپ اور پاکستان کی مجموعی معیشت کے موازنے پر مبنی شہ سرخی پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

تاہم کمپنیوں کی مالیت کسی ملک کی مجموعی جی ڈی پی سے زائد ہونا کوئی انوکھی بات نہیں۔

بھارت تین اشاریہ ایک ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی پانچویں بڑی ہے۔ اتنی بڑی معیشت ہونے کے باوجود بھارت کی مجموعی جی ڈی پی اب امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے تقریبا برابر ہے مائیکروسافٹ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ٹریلین ڈالر ہے۔

اس کے بعد امریکی کمپنی ایپل کا نمبر اتا ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ٹریلین ڈالر ہے۔

سعودی کمپنی آرامکو کا حجم بھی دو ٹریلین ڈالر کے ساتھ بھارت کی مجموعی جی ڈی پی کے نصف سے زائد ہے۔

india

پاکستان

GDP

TATA