Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ائر لائن کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ائرٹریفک کنٹرول نے پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف جانے کی ہدایت کیں
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 11:54am

بنگلادیشن کے دارالحکومت ڈھاکا سے سعودی کیپیٹل ریاض کے لیے پرواز بھرنے والے مسافر طیارے کی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ائر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے اڑان بھرنے والے سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 805 نے 3 بج کر 57 منٹ پر ڈھاکا سے ٹیک آف کیا۔

تاہم مسافر طیارہ ابھی بھارتی فضائی حدود میں ہی تھا کہ اچانک ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع طیارے کے پائلٹ کو ملی۔

مسافر کی ناساز طبیعت پر پائلٹ نے ممبئی ائر پورٹ پر طیارہ لینڈ کرنا چاہا، تاہم ائر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لے جانے کی ہدایت دیں۔

جس کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز صبح ساڑھے 7 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کر گئی۔

لینڈنگ کے بعد طیارے میں موجود مسافر کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی گئیں، جس کے بعد پرواز کو ریاض کے لیے روانہ کیا گیا۔

Saudi Arabia

karachi airport

Bangladesh

emergency landing