Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری، چھانگلہ گلی میں سیاح پھنس گئے

بالائی علاقوں میں شدیدبرفباری، سڑکیں اور بجلی بند، کئی کھمبے اکھڑ گئے
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 09:11pm

ملک کے بالائی حصوں میں برفباری کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خراب موسمی صورتحال کے باعث گزشتہ روز کے پی میں 4 افراد میں جاں بحق ہوئے، جبکہ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہو ہیں۔

ملک بھر میں بارش اور برفباری جاری ہے، خیبرپختونخوا میں میں حادثات کے باعث چار افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، دوسری جانب ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف گری۔

گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری، چھانگلہ گلی میں سیاح پھنس گئے۔

برف باری کے باعث پھسلن سے ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اہلکاروں نے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا۔

جی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 سے زائد گاڑیوں کو نکال لیا گیا۔

ادھر مالم جبہ میں متعدد کھمبے اکھڑ گئے، گزشتہ رات بجلی منقطع ہوئی، کشورہ سے آگے روڈ بھی بند ہے، دیربالا میں بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

گلگت بلتستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور گلگت سکردو روڈ بند ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غذر کے بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

راولاکوٹ کا سیاحتی مقام تولی پیرروڈ بند ہوگیا، وادی لیپہ میں نظام زندگی معطل ہوگیا اور ریشیاں لیپہ روڈ دوسرے روزبھی بند ہے۔ مری سمیت کئی شہروں میں بھی بارش ہوئی، راولپنڈی میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

خیبر پختونخوا

Murree

snowfall