Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے کا قتل، تحقیقات میں اہم پیشرفت

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے امیر بلاج ٹیپو جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 12:43am
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے ملزم کو شناخت کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت ظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا۔

حملہ آور نے اتوار کی رات ایک شادی کی تقریب میں امیربلاج ٹیپو پر حملہ کرکے اسے فائرنگ کرکےقتل اور دو افراد کو زخمی کیا تھا۔

واضح رہے کہ بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیر بالاج ٹیو کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

lahore

lahore police

Crime