Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر کے روپ میں نامعلوم افراد نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا

نامعلوم افراد اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، لواحقین
شائع 19 فروری 2024 05:59pm

پتوکی کے علاقے سجوال میں نامعلوم افراد نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت پینتالیس سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

لواحقین کے مطابق ڈاکوؤں نے مسافر بن کر لاہور سے اوکاڑہ جانے کا کہا اور ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کیا۔

اس حوالے سے لواحقین نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او کے مطابق ورثا نے تھانہ غازیاں آباد لاہور میں اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

مقامی پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کر کے لاش تھانہ غازیاں آباد پولیس کے حوالے کر دی۔

Murder

Punjab police

Taxi Driver