Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کا فوٹو شوٹ کرانے ایک اور جوڑا پولیس تھانے پہنچ گیا

نئے نویلے جورے کو پولیس عملے کا سلوک اور پولیس اسٹیشن کا ماحول بھا گیا
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 04:57pm

پنجاب پولیس تھانوں کی خوبصورتی شادی شدہ جوڑے کو تھانےکھینچ لائی، نوبیا ہتا جوڑا شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

اکثر پنجاب پولیس سے متعلق منفی خبریں تو بہت سنی ہیں، تاہم پنجاب پولیس نے اس بار ایک دلچسپ وجہ کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے ایک تھانے میں شادی شدہ جوڑا اس اہم دن کو تصاویر میں قید کرنے کے لیے تھانے پہنچا تو اسے تھانے کے عملے نے بھی خوب ویلکم کیا۔

دلہا اور دلہن کی جانب سے اپنے ویڈیو بیان میں تھانے کی خوبصورتی کی تعریف میں کہا کہ یہاں بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کے اچھے رویے نے دونوں دلہا اور دلہن کو متاثر کیا ہے۔

دلہا اور دلہنا کا کہنا تھا کہ اب تھانے خوبصورتی کا شاہکار بن گئے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جوڑے نے پولیس اسٹیشن کے ریسیپشن، گیلری میں فوٹو شوٹ کرایا۔

دوسری جانب تصاویر میں تھانے کی خوبصورتی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس اہم موقع پر دلہن نے گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہے، جبکہ دلہے میاں پین کوٹ پہنا ہوا ہے۔

Punjab police

police station

Wedding Festives

PHOTOGRAPHY IN POLICE STATION