Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موم بتی فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

4 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 03:03pm

کراچی کے علاقے کورنگی میں موم بتی کے کارخانے میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

کورنگی میں ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں واقع موم بتی کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاعات کے مطابق آگ بھجانے کے لیے کے ایم سی کی 4 فائٹر ٹینڈرز پہنچیں ۔

ایک گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دوسری جانب کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

karachi

fire

factory