Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی سعودی وفد سے ملاقات معمہ بن گئی

لیگی قائد ایک ہفتے سے مری میں مقیم تھے
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 02:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی سعودی عرب کے ایک وفد سے ملاقات معمہ بن گئی۔

نواز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات کی خبر اتوار کو روز آئی۔ نیوز ایجنسی این این آئی سے جاری ہونے والی یہ خبر بزنس ریکارڈ میں بھی شائع ہوئی۔

تاہم اس کے ساتھ ہی ذرائع کے حوالے سے نوائے وقت سمیت بعض اخبارات نے خبر دی کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

نواز شریف مری میں مقیم تھے اور پیر کے روزوہ سیاحتی مقام سے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔مری میں قیام کے دوران نواز شریف نے کئی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران نواز شریف کی اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

پاکستان میں حکومت سازی کے دوران نواز شریف کی سعودی وفد سے ملاقات کی خبر اہم ہے تاہم اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Nawaz Sharif

muree

Saudi delegation