Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منطور کر لی

علی امین گنڈاپور راہداری کیس میں مطلوب تھے
شائع 19 فروری 2024 01:17pm

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ضمانت پشاور ہائیکورٹ نے منظور کر لی، پی ٹی آئی رہنما کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

آج پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور راہداری ضمانت کے کیس میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ تو بہت پرانا معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ جس پر علی امین گنڈا پور کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بینچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے۔

جس پر پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی، ساتھ ہی ایک لاکھ روپے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے علی امین گنڈاپور پر تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج ہے، جبکہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، لیگل ٹیم اورکمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لئے کام کررہی ہے، الیکشن کمیشن کےمطابق ہی سیاسی جماعت سےوابستگی دیکھی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہےعمران خان کے خلاف سازش ہوئی، روایات کو بدلنا ہےتولاقانیت میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی، صوبےکوحق دینا پڑا، این ایف سی اورہائیڈرل کے پیسوں کے لیے ٹائم دینگے، عمران خان جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا۔

KPK

Peshawar High Court

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)