Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں نوجوان کا پرسرار قتل، اہل علاقہ خوفزدہ

مقتول گزشتہ شام کسی غرض سے طارق گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا تھا،
شائع 19 فروری 2024 12:47pm

مردان میں ایک شخص کی ذبح شدہ لاش کی موجودگی پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع مردار کے علاقے جہازونوں ڈاگ نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک شخص کی ذبح شدہ لاش کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی۔

پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ مقتول کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ علاقے کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق طارق کی گردن کو کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، مقتول مینا بازار میں لنڈے کا کام کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام کسی غرض سے طارق گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا تھا، جس کے بعد اہلخانہ نے طارق کی تلاش شروع کی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

KPK

Mardan