Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے سرکاری افسران کو دھمکی دینے والوں کو وارننگ دے دی

بیوروکریس کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے
شائع 19 فروری 2024 10:44am

ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث سرکاری افسران کے حق میں مریم نواز بول پڑیں، اپنے بیان میں انہوں نے سرکاری افسران کو دھمکانے والوں کو تنبیہہ کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر صحافی کی خبر پرری پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کو قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریس کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم کا مزید کہنا تھا کہ افسران گھبرائیں نہیں دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔

تنبیہہ کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

Maryam Nawaz

punjab

PTI PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)