Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں 4 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 12:53pm

اوکاڑہ شہر میں 4 سالہ معصوم بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، لاش کھیت سے برآمد۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک معصوم 4 سال کا بچہ جنسی درندگی کے بعد قتل کردیا گیا۔

18 سالہ ملزم 4 سالہ معصوم بچے کو فصلوں میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکار بچہ مقامی رہائشی تھا، جبکہ ملزم کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 18 سال کا ہے۔

معصوم بچے کی لاش فصلوں سے برآمد کر لی گئی جو کہ بدری داس کا رہائشی تھا، جبکہ 18 سالہ ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

قتل اور زیادتی کی خبرکے بعد علاقہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری جانب افسوسناک واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔ جبکہ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ملزم نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا، کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

محسن نقوی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انصاف کی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی دلائی۔

punjab

Rape

Okara